کربلا محض کرب وبلا کی کوئی داستاں نہیں بلکہ ایک یاددہانی ہے اس درس کی جو اپنا خاندان قربان کر کے امام عالی مقام نے دیا وہ درس ظالم حکمران کے خلاف آواز حق بلند کرنا اور اس کے لیے کسی بھی قیمت چکانے سے گریز نہ کرنا ہے۔ یوم عاشور کا دن ہمیں ہر سال یہ سبق دینے کے لئے آتا ہے کہ آخر کار فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے چاہے بظاہر اور وقتی طور پر باطل جتنا بھی طاقتور ہو۔ بدی اور ظلم ہمیشہ غارت ہوں گے اور تا قیامت قابل ملامت رہیں گے جبکہ حق ہمیشہ امر رہے گا-
تحریک ترقی و کمال کے رہنما اور کارکن اس بات کا مصمم ارادہ کرتے ہیں اپنے بہترین علم اور دانش کی روشنی میں اور حاصل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز بنے گیں اور ہمیشہ حق اور سچ کی سربلندی کے لئے کاوش عمل میں رکھیں اور اپنی بساط میں ہر ممکن حد تک برائی کی مذمت کریں گے۔ ہم خداوند کریم سے دعا گو ہیں کہ اس سفر میں ہماری رہنمائی اور مدد کریں۔ آمین!