پریس ریلیز ۲۷ اگست ۲۰۲۲

بانی و چیئرمین تحریک ترقی و کمال فرخ بشیر نے آپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب تک ہم اس امر سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں کہ موجودہ سیلاب اور اسکی تباہ کاریاں کسی طور سے ایک قومی سانحے سے کم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بحیثیت ایک سیاسی جماعت ہم ریلیف کی براہ راست کوشش کرنے کے وسائل اور مہارت نہیں رکھتے لیکن ہم اپنی قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے تئیں جس ادارے کو بھی مخلص اور اس قابل سمجھیں، دل کھول کر امداد میں حصہ ڈالیں۔

اس مشکل گھڑی میں آسمانی آفت کے نتیجے میں ہونے والے بے گھر اور لٹے افراد ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ اور ہمارا اس موقع پر انکی مدد کرنا انسانی اور قومی فریضہ ہے۔

یہی وہ مواقع ہیں جو قوموں کو یکجا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی، مذہبی، لسانی اور علاقائی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ہی ہم اس المناک انسانی المیے سے نبٹنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔


چئیرمین سیکریٹر یٹ
تحریکِ ترقی و کمال

© TEHREEK E TARRAQI-O-KAMAL 2022. All Rights Reserved.