جنرل سیکریٹری #TTK بلال علوی نے جامعہ تعلیم القرآن اور جامعہ ہدا کے مابین بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائینل میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیے جانے پر منتظمین، بالخصوص جامعہ تعلیم القرآن سے منسلک حمید اللٰہ کا شکریہ ادا کیا، فائینل جیتنے والی ٹیم جامعہ تعلیم القرآن کو مبارکباد اور ٹرافی/ میڈل جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر جامعہ ہدا کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ مدارس کے منتظمین کو ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرز کی غیر نصابی سر گرمیوں میں مدارس کے طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت ایک خوش آئیند امر ہے، جو انہیں صحتمند مقابلے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء سے متعارف کروانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
تقریب میں تحریکِ ترقی و کمال کے مرکزی نمائیندہ براۓ امور نوجوانان خلیل الرحمن صمدانی بھی موجود تھے۔

